مہر نیوز/ 3 ستمبر/2013 ء : امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکی، اور امارات نے شام پر حملے میں امریکہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکی، اور امارات نے شام پر حملے میں امریکہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزر خارجہ نے امریکی کانکریس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی، سعودی عرب اور امارات امریکہ کے ساتھ ہیں اور ممکن ہے بعض اور ممالک بھی شام پر حملے میں امریکہ کے ساتھ ہوجائیں ۔ جان کیری نے کہا کہ سعودی عرب، ترکی اور امارات نے اپنی آمادگی کا اعلان کردیا ہے۔
News ID 1827364
آپ کا تبصرہ